عوام دوست پالیسیوں سے معاشی استحکام آرہا ہے:نیئرمرتضیٰ لون
لاہور ( لیڈی رپورٹر)تحر یک انصاف کی رہنما سابق ایم پی اے نیئر مرتضی لون نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خا ن کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میںمعاشی استحکام آرہا ہے جو کہ حکومتی کامیاب معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپوزیشن کی تمام تر سازشوں کے باوجود مسلسل معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے ۔ حکومت مہنگائی میں کمی لانے اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے دورس نتائج جلدعوام کے سامنے ہوں گے۔ برآمدات میں اضافہ کیلئے پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوئے اور گذشتہ دس برسوں کے بعد مسلسل اضافہ ہواہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم کی محنت رنگ لائی۔