اسرائیلی پولیس کی موجودگی میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی
مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی)اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجدا قصی میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی اور انہیں مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ مرکز اطلاعات فلسطین نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے حوالے سے بتایاکہ گزشتہ روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دیگرانتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے ہیں ۔