سوڈان: مظاہرین پر فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 79 ہو گئی
خرطوم (آئی این پی) سوڈان کی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 79 افراد جاں بحق ہو گئے۔ہزاروں شہریوں نے سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف رواں ہفتے بھی مظاہرہ کیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے دارالحکومت خرطوم میں ایوان صدر کی جانب جانے کی کوشش کی۔فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کر دی۔