سپریم کورٹ میں وکالت کیلئے 84 میں سے 25وکلاء انٹرویو میں اہل
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)سپریم کورٹ میں وکالت کے لیے 84 میں سے 25وکلاء انٹرویو میں اہل قرار پائے ہیں۔ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے وکلاء کی انرولمنٹ کے لیے انٹرویو کئے ۔ اہل وکلاء میں محمد اکرم نظامی ، مس یثرب گلزار ،علی حسین محسن ،احسان احمد بھنڈارا ،فیصل یعقوب، عامر رضا بھٹی ،منیر حسین بھٹی، محمد یحیی ایڈوکیٹ ،شوکت علی جاوید ،سبط الحسن ،منظور علی گیلانی ،کشور ناہید ،واصف مجید،ابراہیم گورائیہ، شاہنواز نیازی ،نوید افضل ،زاہد سعید ، مس سمیرا بشیر چوہدری ،عبدالرزاق، نویداختر ،محمد شہزاد اعوان ،علی حسین محسن ، ظفر اقبال ،احسان احمد بھنڈر ایڈوکیٹ اشرف جلال ، شاہد محمود شامل ہیں۔