مائرہ قتل کیس کی سماعت تین فروری تک ملتوی
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی سیشن عدالت نے ڈیفنس میں قتل ہونے والی لڑکی مائرہ کے کیس پر سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔عدالت نے ملزمان کے وکیل کو مقدمہ کے مزید گواہان کے بیان پر جرح کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔عدالت نے گواہان
مدعی نزیر ،طارق ،شفیق اور ذولفقار کے بیانات قلمبند کر رکھے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے کیس پر سماعت کی۔ملزمان کے خلاف پانچ گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔ملزمان کے سینئر وکیل ملک سرود عدالت میں پیش ہوئے۔پراسکیوشن نے مائرہ کے قتل کیس کا چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔