• news

انٹر کالجیٹ فٹبال ٹورنامنٹ، جی سی یونیورسٹی اور سپریئر کالج کامیاب

لاہور( سپورٹس رپورٹر) لاہوربورڈ انٹر کالجیٹ فٹبال ٹورنامنٹ پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں شروع ہوگیا۔لاہور ڈویژن سے 20 ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی ۔افتتاحی میچ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور ڈیفنس ڈگری کالج کے درمیان کھیلا گیا جو جی سی یونیورسٹی نے 5، 1 سے جیت لیا ۔دوسرا میچ گورنمنٹ ڈگری کالج پتوکی اور سپیرییر کالج کے درمیان کھیلا گیا جو سپریئرکالج نے 4گول سے جیت لیا ۔تقریب کے مہمان حصوصی ڈائریکٹر سپورٹس لاہور بورڈ ضیاء سبطین تھے۔

ای پیپر-دی نیشن