• news

انگلش کرکٹر ٹِم بریسنن  کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹم بریسنن کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے مستعفی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 2010 میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم انگلینڈ کا حصہ رہنے والے آل راؤنڈر ٹم بریسنن نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹم بریسنن نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 2010، 2011 اور 2013 میں ایشز سیریز بھی کھیلی۔بریسنن نے اپنے کیریئر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں 23 ٹیسٹ، 85 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، وہ اچھے بیٹر ہونے کے ساتھ درمیانہ درجے کی رفتار سے بال کرانے والے بہترین بولر بھی تھے۔

ای پیپر-دی نیشن