اسرائیل فلسطینیوںکیخلاف جرائم میں ملوث ہے:ایمنٹسی انٹر نیشنل
نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کونسل عصبیت کا مرتکب قرار دے دیا۔ ایمنسٹی نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی 211 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کر دی۔ ایمنسٹی نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر غاصبانہ نظام مسلط کر رکھا ہے۔ اسرائیل نے فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا رکھی ہے۔ مہاجر فلسطینیوں کو اپنے ملک واپس نہیں آنے دیا جاتا، اسرائیل فلسطین میں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔ عالمی برادری کو اسرائیل کے خلاف اقدام اٹھانا چاہئے تھا۔