چیف جسٹس عمر عطا بندیال آج حلف اٹھائینگے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس عمر عطا بندیال آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوگی جہاں صدر مملکت عارف علوی ان سے حلف لینگے، وزارت قانون وانصاف کے زیر اہتمام ایوان صدر میں چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔جسٹس عمر عطا بندیال ایک سال 7 ماہ تک چیف جسٹس آف پاکستان کے منصب پر فائز رہیں گے ۔جسٹس عمر عطا بندیال 17ستمبر 2023ء تک چیف جسٹس آف پاکستان کے منصب پر فائز رہیں گے۔خوشاب سے تعلق رکھنے والے جسٹس عمر عطا بندیال،کمرشل ،بنکنگ ،ٹیکس اور پراپرٹی لاء کے ماہر جج مانے جاتے ہیں۔جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان تعینات ہونگے۔