ایف بی آر نے 7ماہ میں 3352 ارب ٹیکس جمع کر لیا
لاہور( این این آئی)مالی سال 22-2021 کے سات ماہ میں ایف بی آر کو موصول ہونے والے ٹیکس ریونیو میں 30.4 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ایف بی آر کے مطابق جولائی تا جنوری 3352 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا جو کہ گزشتہ سال موصول ہونے والے 2571 ارب روپے کے ٹیکس سے 30.4 فیصد زیادہ ہے۔ایف بی آر کے مطابق صرف جنوری 2022 ء میں 430 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو جمع کیا گیا جو گزشتہ سال اسی ماہ موصول ہونے والے 367 ارب روپے کے ٹیکس سے 17.2 فیصد زیادہ ہے۔جولائی سے جنوری کے دوران 182 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کئے گئے ہیں ۔جو کہ گزشتہ سال اسی دوران 134 ارب روپے کے ریفنڈز سے 35.9 فیصد زیادہ ہے۔