• news

 تین مالیاتی اداروں کا سٹریٹیجک پارٹنر شپ کا معاہدہ  


کراچی (کامرس رپورٹرر) یو مائیکر و فنانس بینک لمیٹڈ (یو بینک )کے پریذ یڈنٹ و چیف ایگزیکٹو آفیسر کبیر نقوی، الائیڈ بینک لمیٹڈ (اے بی ایل )کے پریزیڈنٹ و سی ای و رزاق گل اور اے بی ایل ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او علی خالد غزنوی نے ایک تقریب کے دوران  ملک میں مالیاتی شمولیت کے فروغ کے حوالے سے سٹریٹجک پارٹنر شپ کیلئے مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو ) پر دستخط کئے۔ اداروں کے ما بین اس اشتراک سے یو بینک کی خدمات سے مستفید ہونے والے افرا د(آبادی )کے لئے مالیاتی معاونت اور سماجی شمولیت نئے دریچے کھلیں گے۔ یو بینک،اے بی ایل اور اے بی ایل  ایسٹ کے دلچسپی کے شعبوں میں قلیل المیعاددیبٹ فنانس ، سٹرکچر شدہ فنانس، ہائوسنگ فنانس ، اسلامی فنانس، میوچوئل فنڈز اور دیگر متعد د فنڈنگ آپشنز وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب میں یو مائیکر و فنانس بینک لمیٹڈ (یو بینک )کے پریزیڈنٹ و چیف ایگزیکٹو آفیسر کبیر نقوی نے کہا کہ اے بی ایل کے ساتھ اس سٹریٹجک پارٹنر شپ سے معاشرے کے ان طبقات کو بینک کی وسیع ترین خدمات فراہم کرنے کی قابلیت کو تقویت ملے گی ، جنہیں یہ سہولیات میسر نہیں ہیں۔ مزید براں انہوں نے کہا کہ یہ اشتراک دونوں اداروں کے موثر تعاون سے تخلیقی و جدید مالیاتی حل کی تیاری و متعارف کرانے میں کار گر ثابت ہوگا۔ الائیڈ بینک لمیٹڈ (اے بی ایل )کے پریزیڈنٹ و سی ای او  رزاق گل نے بھی یو بینک کے الائیڈ بینک کے ساتھ اشتراک کے اقدام کو سراہا اور آگے بڑھنے کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔اے بی ایل ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او علی خالد غزنوی نے اس موقع پر کہا کہ ہم یو بینک کے ساتھ سٹریٹیجک الائنس کی وجہ سے بہت خوش ہیں جو ہمیںہمارے وڑن کے مطابق تخلیقی حل فراہم کرنے کے قریب لا رہا ہے تاکہ سرمایہ کار اپنے سرمایہ کاری کے اہداف حاصل کر سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن