فوڈ اتھارٹی کا پیکجنگ یونٹ پر چھاپہ
لاہور( این این آئی) فوڈ اتھارٹی نے بانسانوالا بازار گوالمنڈی میں فوڈپیکجنگ یونٹ پر چھاپہ مارکر معروف برانڈ نیڈوکی جعلی پیکنگ تیار کرنے والی 5800 کلو ٹن شیٹ برآمد کر کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق معروف برانڈ کے انفینٹ فارمولا کی مختلف ٹن پیکنگ بنائی جارہی تھیں۔ریکارڈ اور کمپنی معاہدے کی عدم دستیابی پر کارروائی کی گئی۔مکروہ دھندے کی سپلائی چین کی ریکی کر کے پکڑنے کیلئے آپریشنز ونگ کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔معروف برانڈز کی جعلی پیکنگ میں مضر صحت ناقص پاڈر پیک کیا جا نا تھا۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر جعل ساز مافیا کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنیوالوں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔