کھاد ، زرعی ادویات کی درآمدات 96.15 فیصد بڑھیں
اسلام آباد (اے پی پی)زرعی مشینری کی درآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.84 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بنک کے مطابق جولائی سے دسمبر2021 تک 62.12 ملین ڈالرمالیت کی زرعی مشینری درآمدات ریکارڈکی گئی ۔ کھاد، کیڑے مارادویات،پلاسٹک مصنوعات سمیت زرعی کیمیکلز کی درآمدات میں پہلی ششماہی کے دوران 96.15 فیصدکی نمودیکھنے میں آئی ہے۔مالی سال کی پہلی ششماہی میں کھاد، کیڑے مارادویات،پلاسٹک مصنوعات سمیت زرعی کیمیکلز کی درآمدات کا حجم 7.93 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.004 ارب ڈالرتھا۔