• news

صنعتی شعبہ: فیول ایڈجسٹمنٹ ، ٹیکسوں  سے پریشانی کا شکار ہے: خادم حسین 


لاہور(بزنس رپورٹر)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں بھاری فیول ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے صنعتی و تجارتی صارفین مقررہ تاریخ پر بلوں کی ادائیگی نہ کرسکے، جس کے باعث ہزاروں تجارتی و صنعتی صارفین کے میٹر عدم ادائیگی پر کاٹ دیئے گئے۔ رواں ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بلوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا جس سے  بھاری بل ادا کرنا مشکل ہوئے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ا نہوںنے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ، اووربلنگ ،جنرل سیلز ٹیکس، ودھ ہولڈنگ ٹیکس جیسے ظالمانہ ٹیکسوں کا نفاذ ماربل انڈسٹریز کا معاشی قتل ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن