دہلی میں سکھ لڑکی سے اجتماعی زیادتی پوری دنیا کی سکھ برادری سراپا احتجاج
ننکانہ صاحب (نامہ نگار خصوصی) بھارتی شہر دہلی میں سکھ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی پر پوری دنیا کی سکھ برادری سراپا احتجاج ہے، پاکستانی سکھ برادری کے رہنما اور پنجابی سکھ سنگت پاکستان کے چیئرمین سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ بھارت میں سکھ لڑکی کو کئی روز تک بلیک میل کیا گیا اور بلیک میل نہ ہونے پر لڑکی کو اغواء کیا گیا جس کے بعد برہنہ کر کے گھمایا گیا اور آر ایس ایس کے ہندو غنڈوؤں نے سکھ لڑکی سے اجتماعی زیادتی بھی کی۔