طالبان نے 2 افغان صحافیوں کو گرفتار کر لیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل
لندن/کابل (این این آئی) انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان نے ایک مقامی نیوز چینل کے لیے کام کرنے والے دو افغان صحافیوں کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹوئٹر پر طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ دونوں صحافیوں کو غیر مشروط طور پر فوری رہا کریں۔ ادھر طالبان کے ترجمان نے بتایا کہ ان کے پاس لاپتا صحافیوں سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔