• news

مطالبات کی عدم منظوری ، اگیگا کے زیر اہتمام وفاقی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام وفاق کی تمام تنظیموں کا کیو بلاک فنانس ڈویژن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔تمام شرکا فنانس ڈویژن سے مارچ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچے اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رحمان علی باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم کی قائم کردہ  وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی اور اگیگا کے قائدین کے مابین 11 فروری2021 کے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید احتجاج کیارحمان علی باجوہ سربراہ وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین کور کمیٹی/ چیف کوآرڈینیٹر اگیگا کی قیادت  میں بھر پور انداز میں ٹوکن احتجاج کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن