قطر کو بڑے غیر نیٹو اتحادی کے طور پر نامزد کروں گا: امریکی صدر
واشنگٹن /دوحہ (آئی این پی)امریکہ قطر کو ایک بڑے غیر نیٹو اتحادی کے طور پر نامزد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، صدر جو بائیڈن نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو بتایا ہے یہ اقدام دوحہ اور واشنگٹن کے درمیان شراکت داری کو باضابطہ طور پر اپ گریڈ کرے گا۔ وائٹ ہاؤس میں شیخ تمیم سے ملاقات کے دوران بائیڈن نے قطر کو ایک اچھا دوست اور قابل اعتماد پارٹنر قرار دیا۔جوبائیڈن نے کہا کہ میں کانگریس کو مطلع کر رہا ہوں کہ ہمارے تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرنے کے لیے قطر کو ایک بڑے غیر نیٹو اتحادی کے طور پر نامزد کروں گا۔