ایئر سیال کا شاہین آفریدی کیلئے سال بھر مفت ٹکٹ دینے کا اعلان
سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)ائیر سیال ائیرلائن نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے پر شاہین شاہ آفریدی کو سال کیلئے مفت ایئر ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے ائیر سیال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ائیر سیال نے ہمیشہ کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردارادا کیا ہے۔چیئرمین ائیر سیال ائیرلائن فضل جیلانی نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ائیر سیال لاہور قلندرز کا آفیشل ایئر لائن پارٹنر ہے ۔فخرزمان ایک بار پھر خوب کھیلے اور ائیر سیال ائیرلائن کی طرح سے پھر ایک بار ائیر سیال ائیر لائن کی دس فری ٹکٹ کا انعام دیا گیا۔ عالمی کرکٹ کے آسمان پر آج پاکستانی کرکٹ سٹارز جگمگا رہے ہیں۔ اور اس کامیابی میں پی ایس ایل کا بہت بڑا کردار ہے۔