ملتان سلطانز چیمپئن ٹیم بن گئی ہے : محمد رضوان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ میچ میں پہلے یا بعد میں بیٹنگ کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ عموماً ٹاس جیتنے کے بعد ہم بائولنگ ہی کرتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ چیمپئن ٹیموں کو ٹاس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔وکٹ کیپر بیٹر کا خیال ہے کہ اچھی ٹیموں کو پہلے یا بعد میں بیٹنگ کرنے سے فرق نہیں پڑتا ، نتیجہ اچھی کرکٹ پر ہی آتا ہے۔ ملتان سلطانز چیمپئن ٹیم بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ساری چیزیں اچھی جارہی ہیں، بائولرز اور تمام کھلاڑی چیمپئن ٹیم کی طرح پرفارم کررہے ہیں۔ ٹیم مختلف مذاہب کے بھی لوگ ہیں اور دوسرے ملکوں کے بھی یہاں موجود ہیں، لیکن ہم یہاں ملتان سلطانز کیلئے کھیل رہے ہوتے ہیں۔ ملتان سلطانز کیلئے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کی بس ایک ہی آواز ہوتی ہے۔ ہم چیمپئن تب بنیں گے جب گراؤنڈ میں ہر بندہ کوشش کریگا۔