• news

فوجی بغاوت کے بعد افریقی ملک برکینا فاسوکی  سلامتی کونسل   رکنیت معطل 

 لندن  (آئی این پی)افریقی ملک برکینا فاسو میں گزشتہ ہفتے فوج کی جانب سے تختہ الٹنے کے بعد افریقی ممالک کی یونین کی سلامتی کونسل نے رکنیت معطل کر دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق 55 افریقی ممالک پر مشتمل افریقن یونین کی سلامتی کونسل نے برکینا فاسو میں جمہوری حکومت پر فوج کے قبضے کے بعد کل رات رکنیت معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔افریقن یونین کی سلامتی کونسل کے اعلانیے کے مطابق یونین کے تمام 55 ممالک برکینا فاسو کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات اور سرگرمیاں منقطع کر دیں گے۔ افریقن یونین کی سلامتی کونسل کے اس اعلان کے بعد مغربی افریقی علاقائی بلاک نے بھی برکینا فاسو کو اپنے بلاک سے خارج کر دیا ہے۔حالات بہتر ہوتے ہی ملکی آئین بحال کر دیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں آئین کی بحالی کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔
فوجی بغاوت

ای پیپر-دی نیشن