امریکی بحریہ کے سیکرٹری کارلوس ڈیل کرونا میں مبتلا‘ 5 دن کیلئے قرنطینہ
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی بحریہ کے سیکرٹری کارلوس ڈیل ٹورو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو5 دن کیلئے قرنطینہ کرلیا ہے۔ اور وہ ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ورچوئلی میٹنگز میں شرکت کریں گے اور ان کی جگہ ان کی نمائندگی امریکی بحریہ کے انڈر سیکرٹری کے فرائض انجام دینے والے میریڈیتھ برجر کریں گے۔
امریکی بحریہ/ کرونا