• news

حکمرانوں کی نااہلی سے ایک کر وڑ پاکستانی بے روزگار ہو گئے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونے کی وجہ عمران صاحب کی بے حسی، عوام دشمنی، نالائقی اور کرپشن تاریخ کی بلند ترین سطح ہے ،پٹرول کی قیمت 148روپے تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک کر وڑ پاکستانی بے روزگار ہو گئے ہیں۔ مافیا کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں معاشی تباہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ملکی قرضہ پچاس ہزار ارب ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر-دی نیشن