• news

شیخوپورہ: ایچ آر سی برانچ سے رجسٹریوں سمیت اہم ریکارڈ چوری

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر آفس کی ایچ آر سی برانچ میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر منقولہ املاک کی رجسٹریوں سمیت اہم ریکارڈ چوری ہوگیا جس کا تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق چوری ہونے والی رجسٹریوں میں ایسے مکانات کوٹھیوں دکانوں پلاٹوں اور پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کے علاوہ صنعتی اداروں کی زمینوں کا ریکارڈ بھی شامل ہے جن میں سے کئی املاک کی خریدوفروخت کرنے والے بااثر افراد کے علاوہ سرکاری افسروں کے خلاف نیب سمیت کئی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا محمد شکیل اسلم خان نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر محکمانہ تحقیقات کے لیے اے ڈی سی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ریکارڈ چوری

ای پیپر-دی نیشن