• news

شہبازشریف‘ جہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کرنے والے 5 ایف آئی اے افسروں کے تبادلے  منسوخ 

  اسلام آ باد (آئی این پی ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کیس کی تحقیقات کرنے والے 5 ایف آئی اے افسران کے تبادلے منسوخ کر دیے گئے۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے افسران کے تبادلے کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جن افسران کے تبادلے منسوخ کیے گئے ہیں ان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زوار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیراز عمر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا فیصل منیر شامل ہیں۔ یاد رہے کہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات کرنے والے افسران کو ایک روز قبل تبدیل کر دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن