کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان میں مہنگائی بڑھی: ترجمان وزارت خزانہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزراتِ خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کرنسی کی قدر کم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی بڑھی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ کرونا کے باعث عالمی سطح پر مہنگائی بڑھنے سے پاکستان بھی متاثر ہوا۔ ہم جو اشیا درآمد کر رہے ہیں اْن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزارت خرانہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں مہنگائی نہیں بڑھی، کھانے پینے کی چیزیں اور گھل جانے والی اشیاء کی قیمتیں بھی برقرار ہیں۔