• news

ڈریپ نے پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانے کی حامی بھر لی

اسلام آباد (نیٹ نیوز) ڈریپ  نے ادویہ ساز اداروں کے مطالبے پر بخار کی دوا پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانے کی حامی بھر لی ہے اور نئی قیمت فروخت کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو سمری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈریپ اور پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے حکام نے بتایا ہے کہ  پیراسیٹامول کی قیمت 2 روپے 67 پیسے گولی مقرر کرنے پر راضی ہوگئے ہیں لیکن اس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن