• news

آزاد کشمیر پر بھارتی وزیر کا بیان اشتعال انگیز، مستردکرتے ہیں: پاکستان

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے آزاد جموں وکشمیر پر بھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا اور کہا کہ پاکستان پر الزام تراشی بھارتی سیاستدانوں کی عادت ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا بی جے پی کے وزیر کا اشتعال انگیز بیان مستردکرتے ہیں، اندرونی سیاست میں پاکستان پر الزام تراشی بھارتی سیاستدانوں کی عادت ہے۔ بھارتی سیاستدان مسائل سے عوامی توجہ ہٹانے کیلئے الزام تراشی کرتے ہیں۔ بی جے پی، آرایس ایس کے سیاستدان زیر قبضہ کشمیر پر توجہ دیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کئی دہائیوں کے بھارتی جبر اور بی جے پی، آر ایس ایس کے زیر انتظام 5 اگست 2019 ء کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے باوجود کشمیریوں کا بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کا عزم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔

ای پیپر-دی نیشن