• news

 حکمرانوں سے استعفیٰ لیکر ہی اسلام آباد سے واپس آئینگے:رفاقت علی 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری پی پی 140 کے کنونیئر میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے اصولی طور پر فیصلہ کر لیا ہے کہ 23 مارچ کو نااہل حکمرانوں سے استعفیٰ لیکر ہی اسلام آباد سے واپس آئیںگے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے مگر اسکے باوجود وزیراعظم الٹا قوم کو بیوقوف بنانے کیلئے 90 دن کے اندر کرپشن کے خاتمہ کی نوید سنا رہے ہیںوفاق کا صوبوںکیساتھ تنازعہ کسی بھی طور پر فیڈریشن کیلئے نیک شگون نہ ہے حکومت صوبوں کو ان کے آئینی حقوق دینے کی بجائے ان سے محا ذ آرائی کے ذریعے ملک میں انتشار، خلفشار پیدا کرنیکی کوششیں کررہی ہے پانچ فروری کو نواز لیگ ملک گیر اظہار یکجہتی کشمیر منائیگی حکمرانوں کی کشمیر پالیسی ، کشمیری مسلمانوں کی خواہشات کی ترجمان اورعکاس نہیں ہے جب سے ملک پرمنحوس حکومت قائم ہوئی ہے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک زاہد شفیق، ملک عرفان اسلام، میاں بابر منشاء ، نبیل چودھری ، حافظ رضوان قادر سمیت دیگربھی موجودتھے ۔

ای پیپر-دی نیشن