• news

گوجرانوالہ کے شہریوں کوصحت افزاء ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں: ایس اے حمید

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پی ایچ اے کی جانب سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم چوکوں چوراہوں کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے،چند اقلعہ چوک پر خوبصورت لینڈ سکیپنگ کے ذریعے موسمی پھول اور پودے لگائے گئے ہیںاورٹیولپ گارڈن بنایا گیا ہے جہاں کلاک ٹاور،ڈولفن،بٹرفلائی ودیگرمختلف اشکال پر مبنی خوبصورت مانومنٹس لگا ئے گئے ہیں،تاکہ شہر کے باہر سے آنیوالے مسافروں کو خوبصورت دلفریب نظارے دیکھنے کو ملیں۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ اور ڈائریکٹرجنرل سجاد احمد ثاقب نے چنداقلعہ چوک وزٹ کے دوران چوک کی تزئین و آرائش کیلئے بنائے گئے مختلف مانومنٹس کا جائزہ لینے کے موقع پرکیا۔اُن کا کہنا تھا کہ شہریوں کو خوبصورت اورصحت افزاء ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ،شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ پھولوں پودوں اور مانومنٹس کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے سے بازو ممنوع رہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر طارق سلمان ،مجاہد اکبر و دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن