قصور: پولیس کی کارروائی‘ اغوا ہونیوالا ڈیڑھ سالہ بچہ بازیاب‘ ،ملزمہ گرفتار
قصور (نمائندہ نوائے وقت) پولیس نے پیشہ وارانہ پولیسنگ کی مثال قائم کردی،تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ رکن پورہ سے اغواء ہونے والا ڈیڑھ سالہ بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب کرا لیا گیا، اغواکار ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام رکن پورہ کے نذیر احمد نے تھانہ بی ڈویژن پولیس کو بتایا کہ اسکا ڈیڑھ سالہ بیٹا ذبیح اللہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ نامعلوم عورت اسے اغوا کرکے لے گئی ہے جس پر تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی پی اوقصور نے ایس پی انویسٹی گیشن کامران اصغر کی سربراہی میں چار سپیشل ٹیمیں تشکیل دی، پولیس نے رائیونڈ کے علاقہ سے مغوی زبیح اللہ کو بازیا ب کرایا اور اغوا کار ملزمہ آمنہ کو بھی گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی اور آر پی او شیخوپورہ ریجن مرزا فاران بیگ نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔