• news

برازیل ‘جنوبی کوریا نے فیفا ورلڈ کپ 2022ء قطر کیلئے کوالیفائی کرلیا 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) برازیل نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ 2022ء کے میچ میں پیر اگوئے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چارصفر سے شکست دیدی ۔ ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے روڈ ریگو نے پہلا انٹر نیشنل گول کیا ۔ شکست کے ساتھ پیراگوئے کی ورلڈ کپ میں نمائندگی کی امیدیں ختم ہوگئی ہیں ۔ برازیل کی ٹیم سائوتھ امریکن گروپ میں پہلے نمبر پر رہی ۔ برازیل گروپ میں کوئی میچ نہیں ہار ا اور پندرہ میچز میں ناقابل شکست رہا ‘برازیل نے ہوم گرائونڈ پر مسلسل 61واں میچ جیتا ۔ جنوبی کوریا نے مسلسل دسویں بار فیفا ورؒلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ جنوبی کوریا نے قطر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ2022ء کے کوالیفائنگ رائونڈ میں شام کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی ۔ جنوبی کورین ٹیم ایشین کوالیفائنگ گروپ  اے میں دوسرے نمبر پر رہی ۔ ایران کی ٹیم کو پیچھے دھکیل دیا تاہم ایرانی ٹیم پہلے میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے ۔ آسٹریلیا اور عمان کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا ‘آسٹریلوی ٹیم گروپ بی میں تیسرے نمبر پر رہی ‘ٹیم پہلے ہی براہ راسٹ میگاایونٹ کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے ۔ جاپان نے سعودی عرب کو دو صفر سے ہرا دیا ۔ایکواڈور اور پیرو کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔ یورو گوئے نے وینز ویلا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی ۔ چلی نے بولویا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن