• news

پاکستان نے گزشتہ سال تاریخی کرکٹ کھیلی: شاہین شاہ آفریدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے گزشتہ برس بہت زبردست کرکٹ کھیلی، ہر پلیئر نے شاندار پرفارم کیا، امید ہے قومی ٹیم اس سال بھی ایسی ہی کارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریگی۔ پاکستان ٹیم کا ہر رکن ذہن میں صرف یہ سوچ لے کر میدان میں اترتا ہے کہ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہے، ٹیم میں یہ مائنڈ سیٹ راتوں رات نہیں بنا، 2020 کے وسط سے محنت ہورہی جس کے اثرات 2021 میں نظر آنا شروع ہوئے۔ وہ پی ایس ایل میں کپتانی انجوائے کررہے ہیں، لاہور قلندرز نے ابتدائی دونوں میچز بہت اچھا کھیلے، گوکہ پہلے میچ میں رزلٹ اچھا نہیں آیا مگر کرکٹ دونوں میچز میں کافی اچھی کھیلی، ابتدائی دو میچز میں جو غلطیاں ہوئی ہیں اس سے سبق سیکھ کر آئندہ آنے والے میچز میں مزید بہترکرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ فخرزمان نے ہمیشہ قلندرز کیلئے رنز کیے ہیں اور ان کے کھیل میں ہر روز بہتری آرہی ہے جس کا کریڈٹ فخر کو جاتا ہے، ہمیں ٹاپ آرڈر میں ایک پلیئر ایسا درکار تھا جو جارح مزاجی سے اٹیک کرے اور فخر زمان یہ کردار بخوبی نبھا رہے ہیں جبکہ ان کیساتھ عبداللہ شفیق اور کامران غلام بھی اپنے رول بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ وہ کسی بیٹر کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ بیٹنگ کیسے کرنی ہے، یا سپنر کو گیند بریک کرنے کے بارے میں نہیں بتاسکتے۔ بطور کپتان کوشش ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں۔

ای پیپر-دی نیشن