گنجائش نکلی تو بچوں کو سٹیٹ یم آنے کی اجازت دینگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ننھے کرکٹ فین کے شکوے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گنجائش ملتی ہے تو وہ پاکستان سپر لیگ میں بچوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دے دیں گے۔ خیال رہے کہ ننھے کرکٹ فین نے سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر شکوہ کیا تھا اور چیئرمین پی سی بی سے چھٹی والے دن بچوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت کی درخواست کی تھی۔اس کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ 'ڈیئر حمزہ! آپ کی ویڈیو دیکھی، آپ کے جذبات سمجھ سکتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کے باعث اجازت نہیں مل رہی، قوانین ہیں کیا کر سکتے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے اعتراف کیا کہ یہ بات سچ ہے لیگ سجتی ہی بچوں کی وجہ سے ہے، اداروں سے بات کی ہے، گنجائش نکلتی ہے تو اجازت دیں گے۔ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کے جذبات کو سراہتا ہوں۔پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں شرکت کیلئے انگلینڈ کے مزید 6 کھلاڑی کراچی پہنچ گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجراعظم خان کا کہنا ہے کہ جیمزونس کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے،وی پریکٹس سیشن میں ان ایکشن میں ہو گئے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے گزشتہ شام معین خان اکیڈمی میں پریکٹس کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے بھی کراچی پہنچ گئے ہیں، وہ تین روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد سکواڈ جوائن کریں گے۔کراچی کنگز کے کرس جارڈن بھی کراچی آگئے ہیں، وہ بھی تین روز کا قرنطینہ مکمل کریں گے۔کراچی آنے والے کھلاڑیوں میں لاہور قلندرز کے ہیری بروک اور فل سالٹس شامل ہیں۔دونوں پلیئرز تین دن کا لازمی قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔