• news

پروٹوکولز کی خلاف ورزی ‘امپائر فیصل آفریدی 5میچزکیلئے معطل 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایلیٹ پینل میں شامل امپائر فیصل خان آفریدی کو پی ایس ایل 7 کیلئے بنائے گئے حفاظتی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر 5میچز کیلئے معطل کرکے میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیرنے کہاہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل 7 کیلئے بنائے گئے حفاظتی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا رکھی ہے۔ اس اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ تمام شرکاء کی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ایک کامیاب ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔فیصل خان آفریدی نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر معذرت کی ہے۔ وہ دس فروری سے لاہور میں شروع ہونے والے لیگ کے دوسرے مرحلے میں دوبارہ جوائن کرلیں گے۔ یہ فیصلہ پی سی بی کی کروناکمیٹی نے کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن