• news

پی ایس ایل : اسلام آباد یونائٹیڈ نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کو43رنز سے شکست دیدی ۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد نے 4 وکٹوں پر  229 رنز بنائے۔ پال سٹرلنگ 58‘ الیکس ہیلز 22‘ شاداب خان 9 اور اعظم خان 65 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ کولن منرو 72 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ محمد نواز نے دو ‘جیمز فولکنر اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 230 رنز ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احسن علی 50،  عبدالواحد بنگلزئی 14، جیمز ونس صفر، بین ڈکٹ 11، کپتان سرفراز احمد 11، افتخار احمد 6، شاہد آفریدی 4 ‘ محمد نواز 47‘ سہیل تنویر صفر‘ نسیم شاہ صفر پر آئوٹ ہوئے۔ جیمز فولکنر 30رنز پرناٹ آئوٹ رہے۔ شاداب خان نے 5، حسن علی اور محمد وسیم نے دو‘ دو اور وقاص مقصود نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔کولن منرو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
 پی ایس ایل میچ 

پی ایس ایل میچ 

ای پیپر-دی نیشن