اترپردیش: اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ، بال بال بچ گئے
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) اترپردیش ریلی کے دوران اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ تین سے 4 فائر چلائے گئے۔ اسدالدین اویسی حملے میں محفوظ رہے۔ اسد الدین اویسی مجلس اتحاد مسلمین آل انڈیا کے صدر ہیں۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ نئی دہلی جاتے ہوئے واقعہ پیش آیا۔ گاڑی کے ٹائر پنکچر ہو گئے۔ دوسری گاڑی سے روانہ ہوا لیکن کمشن کو آزادانہ تحقیقات کیلئے کہوں گا۔ یہ یو پی اور مودی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرائیں۔ معاملے پر ایوان زیر سپیکر سے ملاقات کروں گا۔ پولیس نے ایک ہندو سچن سمیت 2افرادکو حراست میں لینے اور اسلحہ برآمد کی اطلاع دی ہے۔
اویسی حملہ