پشاور میں چھ بڑے سٹورسیل
پشاور (اے پی پی)پشاور میں ایف بی آر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پی او ایس سسٹم کی تنصیب اور ایف بی آر کی کمپیوٹرازڈ سسٹم سے منسلک کرنے میں ناکامی پر پشاور کے مختلف مقامات پر چھ بڑے سٹوروں کو سیل کر دیا۔ ایف بی آرکے مطابق ٹیئرون کے حامل یہ تمام بڑے سٹور باوجود جرمانوں اور وارننگ کے پوائنٹ آف سیل(پی او ایس)کی تنصیب اورایف بی آر کی کمپیوٹرازڈسسٹم سے منسلک کرنے کی قانونی تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے تھے۔