• news

 چین کے ساتھ تجارت سے  خسارہ کم ہوگا : ناصر حمید  

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)کے سینئر وائس چیئرمین پیاف ناصر حمید خان نے وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ تاجروں و صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے چین کے ساتھ تجارت از حد ضروری ہے۔چین اور پاکستان کی ڈالر کی بجائے مقامی کرنسی میں تجارت کی لین دین کی جائے جس سے ملکی  معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہو گا۔ چین کے ساتھ پاکستان کو تقریبا  دس ارب ڈالر سے زائد تجارتی خسارے کا سامنا ہے جسے کم کرنے کا واحد طریقہ چین کے ساتھ تجارت کا فروغ ہے ۔سینئروائس چیئرمین پیاف ناصر حمید خان نے کہاحکومت معیشت کی بحالی کے لئے آئی ایم ایف پر انحصار کرنے کی بجائے دوست ممالک سے تجاتی معاہدوں اور نرم شرائط پر قرضوں کی بدولت ملک کو بحران سے نکالنے کی کو شیشیں قابل تعریف ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن