جماعت اہل سنت ہفتہ آزادی کشمیر منائیگی: مظہر سعید
وزیرآباد (نا مہ نگار) کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، جماعت اہل سنت ہفتہ آزادی کشمیر منائے گی۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر پیر سید مظہر سعید شاہ کاظمی اور مرکزی ناظم اعلی پیر خالد سلطان القادری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ پروفیسر سید مظہر سعید شاہ کاظمی نے کہا کے مجاہدین کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے۔ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مظلوموں کو استصواب رائے کا حق دلائے۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی پیر خالد سلطان القادری نے کہا کہ اہل سنت کے اسلاف نے پاکستان بنایا ہے۔ پاکستان اولیاء اللہ کا فیضان ہے۔ کشمیر بھی اللہ کے فضل سے آزاد ہو کر رہے گا۔ لہذا ء جماعت اہلسنت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ 2 فروری تا 8 فروری 2022 کو ملک بھر میں ہفتہ یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔