بھارت دہشتگردی کا سرپرست‘ عالمی ادارے پابندیاں لگائیں: قمر الزماں بابر
لاہور (سپیشل رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیس گروپ قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے پوری قوم بہادر افواج کے ساتھ ہے پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں دہشتگرد امن کے دشمن ہیں انہیں بھارت کی سرپرستی حاصل ہے پاک فوج پولیس قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے انتہا قربانیاں دیکر دہشتگردی کا سرکچلا ہے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بھارت نے ہمیشہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیاں کیں عالمی ادارے بھارت پرپابندیاں لگائیں ۔