ایل ڈی اے سٹی کے ترقیاتی کام جلد مکمل کئے جائیں، قدیر احمد باجوہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیزتارڑ کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی سپروائزری کمیٹی کااجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ہاؤسنگ قدیر احمد باجوہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں، کمرشل ورہائشی پلاٹوں اور دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ہاؤسنگ قدیر احمد باجوہ نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی میں تمام ترقیاتی کام جلداز جلد مکمل کیے جائیں۔