جمعیت علما پاکستان یوم یکجہتی کشمیر پر ریلیاں نکالے گی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں 5 فروری کو ‘‘یوم یکجہتی کشمیر‘‘ منایا جائے گا ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور صوبائی دارالحکومتوں میں عظیم الشان ریلیاں اور کانفرنسیں منعقد ہو نگی۔ ان ریلیوں ، مظاہروں اور کانفرنسوں سے جمعیت علماء پاکستان کے قائدین ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر ،علامہ قاری محمدزوار بہادر ، ڈاکٹر جاوید اعوان، سید محمد صفدر شاہ گیلانی ،حافظ نصیر احمد نورانی ،مفتی تصدق حسین اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ جے یو پی لاہور کے زیر اہتمام فیصل چوک مال روڈ پر ایک ریلی کا اہتمام کیا جائے گا۔