کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور دل وجان ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی ، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے مسئلہ کشمیر پر علما کانفرنس اور کاسموپولٹین کلب میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اوردل وجان ہے۔ پاکستان کے عوام بلاتفریق کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں پشت بان ہیں۔ 5اگست 2019ء کے فاشٹ مودی اقدامات اقوامِ متحدہ قراردادوں، انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کے صریحاً خلاف ہیں۔ کشمیر زمین کا تنازع نہیں ڈیڑھ کروڑ انسانوں کی آزادی، عقیدہ، انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ کشمیریوں کی رائے کو نظر انداز کر کے کوئی حل کشمیریوں کو قبول نہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ 5فروری کو پوری قوم سڑکوں پر نکلے گی، یکجہتی کا اظہار کرے گی، کشمیریوں کی روزوالی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ بھارتی عزائم، اقدامات کے مقابلہ میں کشمیری جدوجہد کی پشت بانی کا اعلان ہو گا۔