• news

حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: حسن مرتضیٰ 

لاہور(نامہ نگار)پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری اور پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو ایک موذی مرض کی طرح چمٹ گئے ہیں۔ مافیاز کے ساتھ ملکر بخار کی گولیاں تک غائب کر دی ہیں،مافیاز عمران خان کو کمیشن دے کر بخار کی دوائی کی قیمت بھی چار گنا بڑھانے لگی ہے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  کہاں ہیں خودکشی کے دعوے ؟ آج یہ آئی ایم ایف سے بھیگ میں ایک ارب ڈالر ملنے پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کی حکمت عملی کے مطابق تو عمران حکومت گذشتہ برس ہی ختم ہو جاتی، پرانے لاڈلوں نے عین موقع پر پی ڈی ایم کی تحریک کو متنازعہ بنا کر عمران خان کو نئی زندگی دی،پی پی پی میدان میں ہے، ہم اس حکومت کے خاتمے تک اب سکھ سے نہیں بیٹھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن