متحدہ علما کونسل کے زیر اہتمام آل پارٹیز قومی یکجہتی کشمیر کانفرنس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) متحدہ علماء کونسل کے زیراہتمام آل پارٹیزقومی یکجہتی کشمیرکانفرنس دارالعلوم حنفیہ لبرٹی میں مولانا عبدالرئوف ملک کی صدارت میںمنعقدہوئی۔ کشمیراے پی سی میںجے یوآئی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ،جے یوپی،جماعت اسلامی،ورلڈپاسبان ختم نبوت ،مسلم لیگ،مرکزی جمعیت اہلحدیث،مجلس احراراسلام،جمعیت اہلسنت،چاروںمسالک علماء بورڈ،خاکسار تحریک، تحریک آزادی کشمیراورتحریک اتحادامت کے رہنمائوں لیاقت بلوچ، مولانا عبدالرئوف ملک، ڈاکٹر سرفراز احمد اعوان،پیرمعین الدین محبوب کوریجہ،مولانامحمدالیاس چنیوٹی(ایم پی اے)، علامہ محمدممتازاعوان،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،سردار محمدخان لغاری،مولانامحمدمعاویہ اعظم (ایم پی اے) ،ڈاکٹرعبدالغفورراشد،مولانامحمد عاصم مخدوم، مولانا محمدیوسف احرار،مولاناانتخاب احمدنوری، رانامحمد ایوب خاکسار،مولاناابوہریرہ سلفی، مولانا محمد حنیف حقانی، مولاناعبدالستارنیازی،حافظ محمدنعمان حامد،محمدشفیق بٹ،صاحبزادہ حافظ محمد امجد، مولانا عبدالنعیم،مفتی عاشق حسین و دیگر نے شرکت وخطاب کیا۔کشمیراے پی سی کے اعلامیہ میں کہاگیا کہ کشمیرپربھارت کے غاصبانہ قبضے ومظالم کیخلاف کشمیروپاکستان سمیت دنیابھرمیںبھرپوریوم یکجہتی کشمیرمنایاجائیگاپاکستان میںکراچی تاخیبرشہرشہر یکجہتی کشمیرمظاہرے کئے اورجلوس وریلیاں نکالیںجائیں گی۔ اسلام آبادمیںیواین اوآفس کے باہرکشمیرپربھارتی قبضے ،دہشت گردی اورانسانیت سوزمظالم کیخلاف احتجاج ریکارڈکرایاجائے گا۔