پنجاب میں روزانہ 10کلو آٹے کے 1لاکھ 75ہزار تھیلوں کی کمی
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں عوام کو روزانہ کی بنیاد پر آٹے کے 10کلو کے ایک لاکھ 75ہزارتھیلوں کے شاٹ فال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا احمد اور پنجاب کے چیئرمین ملک طاہر حنیف نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پنجاب میں فلور ملوں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 2ہزار 5سوٹن سرکاری گندم کم فراہم کی جارہی ہے ان دنوں پنجاب کی فلور ملوں کویومیہ 21500 ٹن گندم کا سرکاری کوٹہ مل رہا ہے جبکہ گزشتہ سال انہی دنوں میں فلور ملوں کو یومیہ 24ہزارٹن گندم کا سرکاری کوٹہ مل رہا تھا اس کے علاوہ ہراتوار کو پنجاب کی فلور ملوں کو گندم کے سرکاری کوٹہ کا اجراء نہیں ہوتا ہے ۔کیا اتوار کو عوام آٹا نہیں کھاتے ۔ ان وجوہات کے باعث لاہور سمیت دیگر شہروں کے بیشتر علاقوں میں آٹے کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔