کیٹ میڈلٹن برطانوی رگبی فٹبال یونین کی سرپرست مقرر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن برطانوی رگبی فٹ بال یونین کی سرپرست مقرر ہوگئیں۔ اس سے قبل یہ عہدہ شہزادہ ہیری کے پاس تھا جو کہ انہیں شاہی ذمہ داری کے طور پر تفویض کیا گیا تھا۔ ڈچس آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن برطانوی رگبی فٹ بال یونین سنبھالنے والی شاہی خاندان کی پہلی خاتون ہیں۔