بزدار حکومت کے عوام دوست اقدامات سے اپوزیشن چت: حسان خاور
لاہور (نیوز رپورٹر) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے عوام دوست اقدامات سے اپوزیشن چاروں شانے چت ہو چکی ہے۔ بزدار حکومت کے گزشتہ تین سالہ عرصہ کو انقلابی تعمیر و ترقی اور تبدیلی کے سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے محکمہ آبپاشی میں انتظامی بہتری اور مفاد عامہ کیلئے نئی پالیسیاں اور قوانین کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 32 ارب کی خطیر رقم سے جلال پور کینال منصوبہ شروع کیا، جس سے ضلع جہلم اور خوشاب کا پونے دو لاکھ ایکڑ رقبہ سیراب ہو گا۔ پاکستان تحریکِ انصاف عوامی خدمت سے اگلے انتخابات میں بھی سرخرو ہو گی۔