• news

کرناٹک: ایک اور کالج سے حجاب پہننے پر 25 طالبات کو نکال دیا گیا

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات پر تعلیم کے دروازے بند ہونے لگے۔ ایک اور کالج نے حجاب کے ساتھ مسلم طالبات کو داخل ہونے سے روک دیا اور کالج کا گیٹ بند کردیا۔ حجاب پہنے مسلم طالبات رو رو کر کہتی رہیں ان کا مستقبل دائو پر نہ لگایا جائے لیکن پرنسپل نے ایک نہ سنی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کنڈا پور کے کالج میں 25 مسلمان طالبات کو کالج سے نکال دیا۔ مسلمان طالبات کو عدالت سے بھی فوری ریلیف نہ مل سکا اور ہائیکورٹ نے معاملہ آئندہ منگل تک موخر کردیا۔ کالج انتظامیہ کا مئوقف ہے کہ حجاب پہننے والی طالبات کے خلاف ایکشن حکومتی ہدایت پر لے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن